ساتھ کام کرنے والے اہل سنت برادران ہمارے نماز میں سجدہ گاہ (خاکِ شفا) کے استعمال پر بہت ساری باتیں کرتے ہیں۔ ہمیں پریشان کرتے ہیں۔ اس صورت میں ہم کیا کریں؟

نماز میں اگر خاکِ شفا رکھنا آپ کے لیے مشکل ہو تو سجدہ گاہ کے لیے کاغذ، لکڑی یا ایسی کوئی چیز رکھے جس پر سجدہ صحیح ہو۔ سجدہ گاہ پر ہم اس لیے سجدہ کرتے ہیں کہ سب سے بہترین سجدہ کرنے کی جگہ مٹی ہے۔ جناب آدم (ع) نے دنیا میں آنے کے بعد سب سے پہلے مٹی پر سجدہ کیا ہے۔ تمام انبیاء کرام (ع) نے مٹی پر سجدہ کیا ہے۔ رسولِ اکرم (ص) بھی مٹی پر سجدہ کرتے رہے ہیں۔ اور جو سجدہ گاہ کے استعمال پر اعتراض کرتے ہیں وہ اس لیے کرتے ہیں کہ انہیں بہترین سجدہ گاہ کا علم نہیں ہے۔