میں سفر میں ہوں اور میری ذمہ داری نماز قصر ہو، اور میرے سے نمازیں دورانِ سفر قضا ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ اگر میں بعد میں گھر واپس آ کر اس کی قضا پڑھتے ہوئے قصر ہی پڑھوں گا یا پوری؟

ہر واجب بلکہ مستحب نمازوں کی قضا ہوتی ہے اگر وہ اپنے وقت پہ ادا نہ ہو سکے۔ اگر گھر میں یا ایسی جگہ نماز قضا ہو جائے جہاں پوری نماز پڑھنے کا مکلف ہو تو اس کی قضا اگر چہ دوران سفر انجام دیں، پوری ہی پڑھیں گے۔ اور قصر قضا ہوجائے یعنی سفر کے دوران اگر کوئی نماز وقت پہ ادا نہ کر سکے تو اس کی قضا بجا لاتے ہوئے قصر ہی پڑھیں گے اگر چہ گھر میں واپس آکر انجام دے۔ (جیسے قضا ہوئی ہے {جس حالت میں نماز چھوٹ گئی ہے} ویسے ہی بجا لائیں گے؛ [قصر کی قضا قصر - پوری کی قضا پوری])