سوال کیا نماز میں سورہ حمد کے بعد آمیں کہے تو نماز باطل ہوجاتی ہے ؟

جواب مبطلات نماز میں سے ایک یہ ہے کہ الحمدپڑھنے کے بعد’’آمین‘‘ کہے۔ آمین کہنے سے نمازکااس طرح باطل ہوناغیرماموم میں احتیاط کی بناپرہے۔ اگرچہ ’’آمین‘‘ کہنے کوجائز ہونے کی نیت سے کہے تواس کے حرام ہونے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔ بہرحال اگرآمین کوغلطی یاتقیہ کی وجہ سے کہے تواس کی نمازمیں کوئی شک نہیں ہے۔