فقہ جعفریہ میں خواتین کا قبرستان جانا اور قبر پر اگربتی یا دِیا جلانے کا کیا حکم ہے؟

قبرستان میں جانے کا دو ہدف ہو سکتا ہے؛ ۱۔ مرحومین کی فاتحہ خوانی کرنے کے لئے اور زیارت اہل قبور کے ارادے سے جاتے ہیں۔ ۲۔ عبرت حاصل کرنے کے لئے ان دو مقاصد کو لے کر اگر قبرستان جانا ہے تو یہ عبادت شمار ہوگا۔ چاہے قبرستان جانے والا مرد ہو یا کوئی خاتون۔ اور اگر ان دو اہداف کے علاوہ یعنی سیر و تفریح وغیرہ کی نیت سے قبرستان جائے تو اولاً قبرستان سیر و تفریح کی جگہ نہیں ہے اور دوسری بات وہاں سیر و تفریح کے لئے جانا نامناسب ہے۔ نہیں جانا چاہیئے۔ اس مسئلے میں خواتین و مردوں میں کوئی فرق نہیں۔