میرا ایک مسلہ ہے پلیز ہلپ کر دیں میں اور میری بیوی سرکاری ملازمت میں ہیں ہم نے لون پر گھر لیا ہے بنک سے ہماری تنخواہ ہے تقریباً ایک لاکھ اور اس میں 32 ہزار مکان کی قسط کٹ جاتی ہے۔ اور دس لاکھ کا قرض بھی دینا ہے عزیز واقارب کا۔ کیا ہم زکوٰۃ فطرہ دے سکتے ہیں یا ہمیں معاف ہے؟ ہم فیملی کے دس فرد ہیں۔

قرض کی ادائیگی اور گھر بنانے کا منصوبہ اپنی جگہ پر۔ لیکن ابھی جب فطرہ دینے کا وقت ہے اس وقت آپ کی مالی حالت کیا ہے یہ دیکھیں۔ اگر اس موقع پر بطورِ فطرانہ دینے کے لیے آپ کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، تنگ دست ہو چکے ہیں تو اس صورت میں آپ پر فطرہ واجب ہی نہیں ہوگا۔ بصورت دیگر مقروض ہونا یا دیگر لین دین کا ہونا فطرہ کے لیے مانع نہیں ہے۔ سردست کچھ نہ ہو فقر میں مبتلا ہو تو فطرہ واجب نہیں ہے۔