ہوائی سفر جو کہ چودہ گھنٹوں کا ہے، کیا تیمم کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اگر طہارت بھی صحیح نہ ہو، کیا نماز ہو جاتی ہے؟ مہربانی کر کے رہنمائی کیجیے گا۔

جہاز والا سفر ہے تو جہاز میں وضو کرنے کا سارا اہتمام ہوتا ہے۔ اور اگر گاڑی کا سفر ہے تو کسی جگہ رک کر طہارت کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر ایسی کوئی حالت درپیش ہو کہ طہارت ٹھیک سے نہیں کر سکتا ہو یا وضو کرنے کے لیے پانی میسر نہ آئے تو اس صورت میں تیمم کرنے کا حکم ہے۔