میں ایک عرصے سے ملازمت اور روزگار کے حصول کے لیے کوشش کر رہا ہوں لیکن کہیں سے بھی کوئی مناسب روزگار کا ذریعہ نہیں مل رہا۔ لیکن ایک ادارہ ہے جہاں سے لوگوں کو سود پر قرضہ فراہم کیا جاتا ہے، مجھے اس ادارہ میں ملازمت مل رہی ہے، تو کیا میرا اس ادارہ میں ملازمت کرنا جائز ہے؟

اگر سارا کا سارا کام سودی معاملات اور لین دین سے مربوط ہے تو پھر جائز نہیں ہے۔ لیکن اگر دیگر کام اور معاملات بھی ہیں ان میں سود بھی شامل ہے تو آپ اپنا ذریعہ آمدن سودی معاملات کے علاوہ دیگر معاملات کو شمار کریں اور ان دیگر غیر سودی معاملات کی مد میں اپنی تنخواہ وصول کریں۔