ایک خواہر ہے جو اپنی واجب نمازیں تو ادا کم کرتے ہیں، بنا وجہ کے قضا کر دیتے ہیں۔ کیا وہ اجارہ والے نمازیں پڑھ سکتے ہیں؟ یعنی اجرت لے کے کسی اور کی نمازیں وہ پڑھ سکتے ہیں؟ جب کہ وہ اپنی نمازیں مکمل ادا نہیں کرتے۔۔۔ مہربانی کر کے اس کا جواب لازمی بتائیے گا۔

وہ خاتون جو اپنی نمازوں میں کوتاہی کرتے ہیں وہ خود کسی مرحوم کی نمازیں پڑھ سکتی ہیں۔ لیکن دوسرے بندے کے لیے یہ اجازت نہیں ہے کہ وہ اس لاپرواہ خاتون کو کسی مرحوم کی نماز کے لیے اجیر بنائے۔ مگر وہ خاتون خود پڑھنا چاہیں تو پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔