میرا ہاتھ نجس ہوا کسی چیز سے اور تھوڑی دیر بعد سوکھ گئی نجاست ہاتھ میں یعنی ہاتھ خشک ہوگیا تو کیا موبائل اٹھاؤں تو موبائل میں نجاست تو نہیں لگے گی نا؟ کیونکہ ہاتھ ہے نجس پر نجاست اس میں سُوکھ گئی تو کیا حکم ہے موبائل کے نجس ہونے کے لیے؟ کیا موبائل میں نجاست کا جذب ہونا ضروری ہے؟ رہنمائی کریں۔

ہاتھ بھی خشک ہو اور موبائل بھی خشک ہے تو ہاتھ میں موبائل اٹھانے سے یا موبائل کو نجس ہاتھ چھونے سے موبائل نجس نہیں ہوتا۔ ہاں اگر موبائل ہاتھ میں اٹھانے کے بعد ہاتھ میں نمی پیدا ہو یا پسینہ آئے جس کی وجہ سے ہاتھ کی نجاست موبائل تک سرایت کر جائے، یا موبائل گیلا ہو اور خشک نجس ہاتھ میں موبائل اٹھائے یا گیلے موبائل کے ساتھ ہاتھ لگ جائے تو ان تمام صورتوں میں موبائل نجس ہو جائے گا۔