سوال میرے ساتھ وسوسے اور وہیم اور شک میں مبتلا رہیتا ہوں اور ہر آدمی ہر عورت ہر بچے کو دیھکتا تو غلط وسوسے آتے رہیتے ہیں اور اپنے گھر والے کو بھی نہیں دیکھ سکتا اور کوئی تصویر یا تصور بھی دیکھ لوں تو برے خیلایات آتے ہیں اسکے ساتھ مجھے قطرے آ جاتے ہے اور یہ تین سال سے میرے ساتھ ہو رہا ہے اور تین سال سے میں غسل جنابت کر رہا ہوں اور وش روم میں 2 گھنٹے لگ جاتے ہے اور بار بار پانی ڈالتا رہیتا ہوں پھر بھی تسلی نیں ہوتی اور با ر بار اپنی شلوار کو دیکھتا رہتا ہوں کہ مجھے احتلام تو نہیں ہو گیا اور کو ٸ بھی داغ نظر آے تو غسل جنابت کر لیتا ہوں اور اپنا موبائل پر س کنگا بھی دھو دیتا ہوں اور ہاتھ بار بار دھوتا ہوں وضو بھی بار بار کرتا رہتا اور منہ سے لفظ نہیں نکلتے نماز میں اور نیت کرتے وقت میں بہت پر شان ہوں قبلا اسکا حل بتاییں اور کوئی وظیفہ بتایں

جواب آپ کثیر الشک ہے آپ کو چاہیے کہ اپنے شک پہ اعتنا نہ کریں بار بار ماشاء اللہ لاحول ولاقوة الابالله العلي العظيم پڑھیں اور ان قطروں سے متعلق جب تک علم نہیں کہ یہ منی ہے اس وقت تک غسل جنابت واجب نہیں ہے بیجا اپنے کو زحمت میں نہ ڈالیں