اگر نماز میں لمبی سورہ پڑھنا شروع کرے، مثلاً سورہ بقرہ کی تلاوت شروع کرے تو کم از کم کتنی آیت پڑھنی چاہیے کہ دوسری رکعت میں بھی وہی سورہ دہرایا جا سکتا ہے؟

”ضروری ہے کہ انسان روزانہ کی واجب نمازوں کی پہلی اور دوسری رکعت میں پہلے الحمداور اس کے بعد(احتیاط واجب کی بناپر) کسی ایک پورے سورے کی تلاوت کرے اور’’وَالضُّحیٰ‘‘ اور’’اَلَمْ نَشْرَح‘‘کی سورتیں اور اسی طرح ’’سورۂ فیل‘‘ اور’’سورۂ قریش‘‘( احتیاط واجب کی بناپر)نماز میں ایک سورت شمارہوتی ہیں ۔“ لہٰذا پہلی رکعت میں سورہ بقرہ اگر پڑھی جائے تو ضروری ہے کہ مکمل سورہ پڑھے۔ آدھا سورہ کافی نہیں ہے۔ اسی لیے سورہ ضحی اور انشراح دونوں کو ملا کر ایک سورہ شمار کیا گیا ہے، اگر کوئی صرف سورہ ضحی پڑھتا ہے تو یہ اس کے لیے کافی نہیں ہے بلکہ سورہ حمد کے بعد سورہ ضحی اور انشراح دونوں پڑھ کر رکوع بجا لائے۔ لہٰذا چاہے آپ سورہ حمد کے بعد سب سے لمبا سورہ بقرۃ پڑھتے ہو یا سب سے چھوٹا سورہ الکوثر پڑھتے ہو، مکمل ایک سورہ پڑھنا ضروری ہے۔