گولڈ جیولری (سونے کی زیورات) جو ہمیں جہیز میں ملی لیکن ابھی استعمال میں نہیں ہے اور مزید زیورات جو ہم نے بنوائی ہیں، اسے استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن کبھ ایک سال تک استعمال نہ کریں تو ان سب زیورات کے لیے خمس کا کیا حکم ہے؟

یہ زیورات ، ایک دفعہ استعمال کرنے پھر استعمال نہ بھی کرے چاہے کتنی سال ہی گزر جائے اس پر خمس واجب نہیں ہے۔ مثلاً شادی کے ایام میں استعمال کیا اس کے بعد پوری زندگی اسے استعمال نہیں کیا تو اس پر خمس واجب نہیں ہے۔ لیکن ان زیورات کو خریدنے کے بعد سے اب تک کبھی بھی استعمال نہیں کیا ہو تو ان پر خمس واجب ہو جاتا ہے۔ سوال کے مطابق آپ نے کم از کم ایک دفعہ استعمال کیا ہے تو ان زیورات پر جو آپ کے پاس ابھی موجود ہیں اور انہیں آپ نے ایک یا دو بار استعمال کیے ہیں، ان پر خمس واجب نہیں ہے۔