میرے شوہر وفات پا چکا ہے۔ اب ان کی طرف سے جو ہمیں وراثت میں زمین ملی ہیں وہ اب ٹھیکے پہ ہیں۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ ٹھیکے کی مد میں جو مجھے پیسے ملتے ہیں ان پر میں زکوٰۃ کتنی نکالنا ہے؟

اگر آپ اپنی زمین (چاہے وہ وراثتی طور پر آپ کو ملی ہو یا آپ کی ذاتی مکاسب میں سے ہو) خود کاشت کرتے ہیں تو اس کی آمدنی پر زکوٰۃ واجب ہے۔ چونکہ آپ نے اپنی زمین ٹھیکے پر دے رکھی ہیں تو ٹھیکے سے جو آمدنی ہوتی ہے پیسے یا اناج وغیرہ کی شکل میں، اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔ ہاں اگر وہ آمدنی یا دیگر آپ کی آمدنی سے کچھ حصہ خمس کی مقررہ تاریخ تک بچ جائے تو اس بچت پر خمس واجب ہے۔ زکوٰۃ کاشتکار پر واجب ہے۔