سوال یہ ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد ماں جب نجاست کے ایام میں کپڑے پہنتی ہیں۔ کیا وہ پاک ہونے کے بعد دوبارہ پہن سکتی ہیں؟ کیوں کہ کہا جاتا ہے کہ ولادت کے ایام میں نجس شدہ کپڑے یا ولادت کے ایام میں جو کپڑے پہنے جاتے ہیں وہ ایام ولادت گزرنے کے بعد پاکی ایام میں نہیں پہن سکتے۔ تو مہربانی فرما کر اس کی وضاحت کریں۔ شکریہ

ایامِ ولادت اور پیدائشی ایام میں پہنے ہوئے کپڑے اور لباس کا بعد میں بھی استعمال کرنے میں شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے۔ اس کپڑے پر اگر کوئی نجاست لگی ہے تو اس کا دھونا اور پاک کرنا عبادت کی غرض سے ضروری ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔