میرا شوہر باہر ملک میں ہوتے ہیں۔ میرے بچے میرے پاس ہے اور بیٹی کی شادی ہو چکی ہیں۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ زکواۃ فطرہ جو ہے وہ نکالنے کی ذمہ داری میرے شوہر کی ہی ہے کہ وہ اپنا اور ہمارا سب کا فطرہ ادا کرے، یا میں بھی یہاں نکال سکتی ہوں اپنا، بچوں کا اور شوہر کا فطرہ؟

وہ بیٹی جس کی شادی ہو کر کے شوہر کے گھر ہے اس کا فطرہ اس کے شوہر پر ہے، وہ نکالے گا۔ آپ اور آپ کی بچوں اور شوہر کا فطرہ آپ نکالنا چاہتی ہیں تو نکال کے دے دیں یا آپ کا شوہر آپ سب کی جانب سے فطرہ ادا کرے۔ لیکن جو بھی ادا کرے وہ دوسرے کو اطلاع دے۔