کیا نماز وحشت قبر میں لازمی ہے کہ اسے مغرب کی نماز کے بعد ہی پڑھی جائے؟ یا جس دن میت دفن ہو اسی دن مغرب سے پہلے بھی پڑھی جا سکتی ہے؟

اس نماز کا عربی جو اصلی نام ہے وہ ”صلاۃ لیلۃالدفن“۔ یعنی جس دن میت دفن ہو اس دن کے بعد والی رات میں پڑھی جانے والی نماز۔ تو جس دن میت کو دفنایا جائے، اس دن کی نماز مغرب کے بعد ہی رات ہوتی ہے اس لیے مغرب کی نماز کے بعد سے نماز فجر سے پہلے تک جس وقت بھی پڑھنا چاہے پڑھی جا سکتی ہے۔ البتہ مغرب اور عشاء کے درمیان پڑھنا ضروری نہیں۔