میری بہن اپنا عقیقہ کرنا چاہتی ہے۔ اب وہ اپنے گھر پہ نہیں پکا سکتی اور وہ عقیقہ کا طریقہ بھی نہیں جانتی۔ تو اس کے لیے کیا متبادل طریقہ ہے جس سے وہ اپنا عقیقہ کروا سکے؟ اور کیا سید بھی عقیقے کا گوشت کھا سکتے ہیں یا نہیں ؟

دو ہی طریقے ہیں: ١۔ آپ کی نیابت میں کوئی اور مثلاً کوئی رشتہ دار یا دوست وغیرہ اپنے گھر سے آپ کی طرف سے پکا کر دے دیں۔ مثلاً میں اپنا عقیقہ کرنا چاہتا ہوں لیکن میں خود نہیں کر سکتا تومیں کوئی بکرا وغیرہ (کوئی جانور) لے کر میرے بھائی یا کسی دوست کو دیتا ہوں، اور پکانے اور تقسیم کرنے کے سارے اخراجات دے دیتا ہوں اور وہ جانور کو ذبح کر کے پکا کر مؤمنین کو کھلائیں گے۔ ٢۔ یا بغیر پکائے گوشت کوتقسیم کرنا چاہیں تو یہ بھی ممکن ہے۔ گوشت کو کم از کم دس حصوں میں تقسیم کر کے دس مؤمنین میں تقسیم کریں۔ گوشت کاٹتے ہوئے ہڈیاں توڑے بغیر گوشت سے الگ کریں۔ دونوں صورتوں میں انہیں بتا دیا جائے کہ یہ عقیقے کا گوشت ہے اور اس گوشت کو ہڈی سے اس طرح الگ کرے کہ ہڈی نہ ٹوٹے۔ پھر ہڈیوں کو الگ کسی کپڑے میں لپیٹ کے دفنائیں۔ اور سادات بھی عقیقے کا گوشت کھا سکتے ہیں، کیونکہ عقیقہ مستحب ہے۔