میرے بھائی کی منت ہے کہ وہ اپنی تنخواہ میں سے ایک خاص رقم مولا علیؑ کا معجزہ پڑھوانے میں خرچ کرے گا، یعنی نیاز دے گا تو جو رقم جمع ہو جاتا ہے اسے معجزہ پڑھنانے کے لیے ہی خرچ کرنا چاہیے یا کسی کو پیسے دیں تو کافی ہے؟ اس پیسے سے کوئی نیاز کی چیز لے کر دینی چاہیے یا پیسے ہی دے سکتے ہیں؟

اگر منت ماننے والی کی نیت مخصوص ہو کہ فلان معجزہ والی مجلس میں نیاز میں کھانے کی چیز مثلاً گوشت، مٹھائی، وغیرہ دیں گے، تو اس کی نیت کے مطابق اسی نیت میں موجود مجلسِ معجزہ میں نیاز کی چیزیں خرید کر لےجانا چاہیے۔ اور اگر نیت عام ہو کہ میں امام علیؑ کا معجزہ پڑھوانے کے لیے اتنی رقم بطور نیاز خرچ کرنا چاہتا ہوں۔ یہ اس کی نیت ہو تو عمل کے وقت اس کی مرضی ہے کہ وہ کھانے وغیرہ کی چیز لے کر دیں یا پیسے ہی دے دیں۔