سونے کے زیورات جیسے انگوٹھی، لاکٹ وغیرہ جو خواتین پہنتی ہیں، ایسے بعض زیورات پہ آیة الکرسی یا مقدس اسماء لکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ تو کیا واشرومز استعمال کرتے وقت یا غسل کرتے وقت ان زیورات کو اتارنا چاہئے یا اتارے بغیر واشروم جا سکتے ہیں۔؟ مہربانی فرما کے اس بارے میں شرعی احکام سے آگاہ فرمائیں۔

انسان مُجنِب ہو اور غسل یا وضو کرتے وقت مثلاً انگوٹھی کے اس حصے کے ساتھ بدن کے چھونے کا خطرہ ہو یا اس تحریر شدہ چیز کی بے احترامی کا سبب ہو تو احتیاط کرنا چاہیئے۔ اور اگر ایسا نہیں ہے اور بے احترامی کا سبب نہیں ہے تو واش رومز، غسل خانوں میں جاتے ہوئے ایسے زیورات کو پہن کے رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔