یہ جو ایامِ فاطمیہ (س) ہیں، ان دنوں میں شادی کرنا کیسا ہے؟

شریعت میں شادی ایک حکم شرعی ہے۔ اور ایامِ فاطمیہ (س) مصیبت کے ایام ہیں۔ تو ان دنوں میں شادی کرنا شرعی طور پر کوئی حرام کام نہیں ہے۔ لیکن مؤمنین ایسے ایام میں خوشی کے محافل سجانا مناسب نہیں سمجھتے۔ ہاں اگر شادی والے شخص مجبور ہو۔ ان ایام کے علاوہ دوسرے دنوں میں شادی کا انعقاد اس کےلئے ممکن نہ ہو یا مشکل ہو تو جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے دو روز تاریخ میں ہے ایک 13 جمادی الاولی اور دوسرا 3 جمادی الثانیہ۔ ان دو دنوں کو چھوڑ کر باقی دنوں میں شادی کی محفل منعقد کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔