ایک آدمی گھر سے 30 کلومیٹر دور 15 دن کے قیام کی نیت سے رہتا ہے اور 15 دن پورے ہونے کے بعد واپس گھر آتے ہوۓ اسے زوال راستے میں ہو جاتا ہے تو اسکے روزے کا کیا حکم ہو گا؟ اس نے 30 کلومیٹر سفر کیا ایک سائیڈ کا قیام کے بعد۔۔۔ اب اگر آنے جانے کا سفر شمار کرے تو 60 کلومیٹر بنتا ہے صرف جانے کا شمار کرے تو 30 کلو میٹر بنتا ہے۔
انا جانا دونوں اس صورت میں حساب کریں گے اگر جس دن گئے ہیں اسی دن واپس آنا ہے تو۔ لیکن مذکورہ فرض میں 30 کلومیٹر ہے اور اسی دن واپس نہیں ارہا ہے تو اس صورت میں نماز اور روزہ قصر نہیں ہے۔