اگر بیٹی مالی طور پر مضبوط ہو تو کیا وہ اپنی والدہ کو حج کرا سکتی ہے؟

اگر مال یا پیسہ (جس کی مدد سے والدہ کو حج پہ بھیج رہی ہیں) اس کا اپنا ہو یعنی بیٹی کی اپنی ہو تو جائز ہے۔ بلکہ باعث ثواب بھی ہے۔ ہاں اگر مال یا پیسہ شوہر کا ہو تو شوہر کی اجازت سے اپنی والدہ کو حج پہ بھیج سکتی ہیں۔ اگر وہ خود اپنی والدہ کے ساتھ حج پر جانا چاہتی ہیں تو دونوں صورتوں میں (پیسہ اپنا ہو یا شوہرکا) شوہر کی اجازت سے ساتھ جا سکتی ہیں۔