یہ پوچھنا چاہ رہی تھی کہ اگر کسی کے کپڑے یا جسم نجس ہوں غسل نہ کیا ہو تو کیا وہ جمعرات کو دینے (پڑھےجانے) والا ختم (ذکر) دے سکتے ہیں۔ یا کُلّی کر کے ختم دے سکتے ہیں؟

جی بالکل دے سکتے ہیں۔ ختم دینے، قل خوانی کرنے، صلواۃ، دعا یا استغفارپڑھنے جیسے کوئی نیک عمل کے لئے جسم یا لباس کا پاک ہونا ضروری نہیں ہے۔ ہاں اگر اس ختم میں قرآن مجید کی ان آیات یا سورتوں کی تلاوت مطلوب ہوں جن اس جن کے پڑھنے سے سجدۂ تلاوت واجب ہوتی ہیں، تو غسل کئے بغیر ان آیات کی تلاوت جائز نہیں ہے۔