سوال یہ بتا دیں موت طلب کرنا کیسا جب کہ سورہ جمعہ آیت 6 میں ہے اگر تم سچے ہو تو موت کو طلب کرو تضاد ہو رہا ہے جہاں تک میں جانتا ہوں موت طلب کرنا برا ہے لیکن سورہ جمعہ کچھ اور کہتی ہے رہنمائ کریں۔ دوسرا یہ کہ میں نے قرآن پاک ترجمہ بمعہ تفسیر پڑھنا شروع کر دیا ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ سننے کو ملتا ہے قرآن کا ترجمہ پڑھو گے گمراہ ہو جاؤ گے؟ کیا ترجمہ قرآن الک عام آدمی نہیں پڑھ سکتا جو عالم رہا ہو اس کے لئے ہے صرف۔ رہنمائ کریں

جواب قرآن میں موت طلب کرو سے مراد موت سے مت ڈرو مراد ہے اگر تمام اعمال صحیح ہوتو وہ موت سے نہیں ڈرتاہے کیونکہ مکمل تیاری سے ساتھ ہے خصوصا جنگ میں مرجائے تو شہادت کا درجہ ملتاہے وہ سیدھا جنت میں میں جاتاہے اور قرآن کو تفسیر کے ساتھ نہ پڑھنے کا حکم کہیں پر بھی نہیں ہے لیکن ہم عام لوگ کسی ایت کے ترجمہ سے احکام کو لینے اور اخذ کرنا چاہے تو اس سے نہیں کیا گیا ہے مثلا ایک عام ادمی قرآن کی ترجمہ کا مطالعہ کرے اور کہے کہ قرآن میں نماز کا یہ طریقہ لکھا ہے جب کہ ا س کے بارے میں معصومین نے کیا فرمایا ہے اور اس کے تفسیر اور مقصد کیا ہے یہ نہ دیکھے تو اس منع کیاگیا ہے َ