ہمارے گھر میں جو پانی آتا ہے وہ بہت زیادہ مٹیلا آتا ہے۔ تو اسے صاف کرنے کی بہت کوشش کی ہے، پھر بھی وہ صاف نہیں ہو رہا ہے۔ تو ہم وضو، غسل وغیرہ کےلئے اسے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟ کیا یہ پانی مضاف کہا جائے گا اور وضو غسل نہیں ہو سکے گا یا یہ مطلق شمار کیا جائے گا؟ کیا معیار ہے؟ مہربانی فرما کر اس کی تفصیل بتا دیں۔

یہ دیکھنے کےلئے کہ یہ پانی مضاف ہے یا مطلق، ایک آسان طریقہ ہے؛ وہ یہ کہ چُلّو میں پانی بھر کر لے لے اور دیکھے کہ اس پانی کے اندر سے ہتھیلی نظر آرہی ہے یا نہیں۔ اگر ہتھیلی نظر آرہی ہے تو پانی مطلق ٹھہرائے گا اور اگر اس پانی کے اندر سے ہتھیلی نظر نہیں آ رہی، پانی بہت زیادہ مٹیلا ہے، تو پانی مضاف کہلائے گا اور اس سے وضو، غسل نہیں ہوسکتا۔ اگر پانی اتنا زیادہ مٹیلا ہے کہ وہ مضاف کہلایا جائے تو گھر یا غسل خانے میں کسی بڑے برتن میں پانی زخیرہ کر لے، تاکہ تھوڑی دیر رکھنے سے پانی کے اندر سے مٹی نیچے چلی جائےگی اور وہ صاف ہو جائے اور اس سے وضو یا غسل کیا جا سکے۔ یہ طریقہ اپنانا پڑے گا۔