میں یہاں متحدہ عرب عمارات میں ڈرائیور کا کام کرتا ہوں، اگر ہماری گاڑی خراب ہو جائے اور کمپنی کوئی دوسری گاڑی کا انتظام کرے۔ وہ گاڑی کسی ہندو کی بھی ہو سکتی ہے اور سکھ کی بھی یا کسی اور کی۔ اگر وہ گاڑی کسی ہندو کی ہو مثلاً، اور ہم اس گاڑی میں سوار ہو جائیں اور جب گاڑی کی سیٹ پر بیٹھا ہو اور پسینہ آ جائے کپڑے گیلے ہو جائیں توکیا ہمارا کپڑا نجس ہوگا؟ اور کیا ان کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہوں یا نہیں؟
گاڑی میں بیٹھنے اور پسینہ آنے سے آپ کا کپڑا نجس نہیں ہوتا۔ ان کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں۔ ہاں اگر اس سیٹ کے نجس ہونے کا علم ہو تو مسئلہ کی نوعیت الگ ہو جاتی ہے۔