ایک شخص جس کا تعلق ایک غیر شیعہ گھرانے سے ہے اور دوست احباب بھی غیر شیعہ ہیں۔مگر اس کے تمام عقاید درست ہیں اور بعض آنفرادی اعمال اور امور درست عقاید سے بجا لاتا ہے مگر ۔بعض اعمال وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی وجہ سے درست طریقے سے انجام نہی دے پاتا جیسے نماز روزہ وغیرہ ۔۔اور روح بھی ملامت کرتی ہے کہ ایک راستہ اختیار کیا جائے مگر حالات اجات نہی دے رہے ۔ اس شخص کے لیے کیا حکم ہے اور اد کے اعمال کا کیا ہو گا جو یہ انجام دے رہا ہے اور دے چکا

عبادات جو ہم بجا لاتے ہیں وہ اللہ کے لیے بجالاتے ہیں تو ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ کچھ عبادات کسی ایک فقہ کے مطابق بجا لائیں اور دیگر کچھ عبادات دوسرے فقہ کے مطابق بجا لائیں۔ اسے پہلے اپنا عقیدہ درست کرنا ہوگا یا اہل سنت کے مطابق یا اہل تشیع کے مطابق اپنا عقیدہ خالص کریں اور اسی فقہ کے مطابق اپنا عمل، عبادات بجا لائیں۔