کہیں دیکھا ہے ہم نے کہ نہانے، طہارت کرنے، پاک کرنے کے بعد وضو کرایا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں بتائیے گا کہ کیا یہ صحیح ہے؟ کیا حکم رکھتا ہے؟

ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ غسل کرنے یا نہانے کے بعد وضو کروانا اچھی بات ہے۔ ہاں غسل جنابت، اور غسل جمعہ سمیت بعض ایسے غسلوں کے بعد جن کا مستحب ہونا ثابت ہو، ان کے بعد نماز وغیرہ ادا کرنے کے لیے الگ سے وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ یہی غسل وضو کے لیے کافی ہے۔