اگر میں ظہرین کے بجائے ظہر اور عصر کی واجب نمازیں اکٹھی پڑھنے کے بجائے الگ الگ ظہر اور عصر کے وقت میں پڑھ سکتا ہوں کیا یا ہر حال میں اکٹھی ہی پڑھنا ضروری ہے۔ مثلاً جس طرح ہمارے اہل سنت بھائی ظہر اور عصر کی نماز الگ الگ دو وقتوں میں اکثر پڑھتے ہیں حج کے علاوہ۔

اس میں آپ کی مرضی ہے، کہ نمازیں جمع کر کے (ظہر و عصر کو ایک ساتھ اور مغرب و عشاء کو ایک ساتھ) پڑھیں یا الگ الگ اپنی اوقاتِ فضیلت میں پڑھیں۔ دونوں طریقہ درست ہیں۔ اگر ممکن ہے تو ہر نماز کو اپنی وقتِ فضیلت میں پڑھنا بہتر ہے۔ پھر بھی جمع کر کے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔