سوال میں سنا ہے کہ اگر نماز میں جو کپڑا ہم پہنتے ہے اس میں اگر نجاسات وغیرہ لگی ہو اور اس کی وزن ایک دینار سے کم ہو تو نماز صحیح ہے لیکن اس سے زیادہ ہو تو صحیح نہیں ہے کیا یہ بات صحیح ہے یا غلط ؟

جواب تمام نجاسات کے لیئے یہ حکم نہیں ہےلیکن اگر کپڑے پر یا بدن پر زخم یا کسی حیوان کی خون لگے اور وہ جہاں پر خون لگا ہے اس کا دائرہ اگر سکہ کے برابر ہو یا اس سے کم ہو اور خون بھی عورت کی ماہ واری کی خون نہ تو اس صورت میں آپ اس کے ساتھ نما ز پڑھ سکتا ہے لیکن اگر کئ جگہ پر ہو اور وہ سب الک الک ایک سکہ کی برابر ہو تو بھی نہیں پڑھ سکتا ہے لیکن مختلف جگہوں پر جو قطرہ کی شکل میں گرا ہے اگر سب مل کر ایک سکہ کے برابر یا کم ہو تا ہو تو اس کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے ۔