میرا سوال یہ ہے کہ میں اس وقت نجف اشرف میں ہوں میرے ساتھ ماہواری کا مسئلہ ہو گیا ہے۔ کل ہم نے مسجد سہلہ جانا ہے اور وہاں سے کربلا جانا ہے اور اس حالت میں مسجد جانا منع ہے۔ مہربانی فرما کر مجھے بتا دیں کہ کیا کروں؟ کیا حالتِ مجبوری میں مسجد کے صحن میں بیٹھا جا سکتا ہے؟

اولا مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جنابت اور حالت حیض میں جانا ہی حرام ہے جبکہ دیگر مساجد میں ٹھہرنا حرام ہے۔ یعنی ایک دروازہ سے داخل ہو کر ٹھہرے بغیر دوسرے دروازہ سے باہر نکل جائے۔ لیکن سوال کو مد نظر رکھا جائے تو ایسی صورت حال درپیش ہونے کی صورت میں چونکہ مسجد میں صرف جانا مقصد نہیں ہے بلکہ وہاں مختلف خاص مقامات ہیں ان مقامات میں جا کر نماز اور عبادات انجام دینا ہے۔ جو کہ حالتِ حیض میں ممکن نہیں ہے۔ اس لیے ایسے موقع پر یا مدتِ حیض ختم ہونے کا انتظار کریں اور متعلقہ خاص عبادات خود سے انجام دیں یا اسی وقت ہی کسی کو نائب بنا کر عبادات انجام دیں۔