نماز جماعت کے سلسلے میں ایک سوال ہے کہ پیش نماز عشا کی نماز پڑھا رہا ہو، پیچھے سے دو نمازی آئے اور مغرب کی نماز کی نیت کر کے جماعت میں شریک ہو جائے۔ پھر جب امام تیسری رکعت کے سجدے ادا کرنے کے بعد چوتھی رکعت کے لیے کھڑے ہو جائے اور وہ دو نمازی اپنی مغرب کی نماز پوری کرے اور سلام پھیرلے تو کیا ان دو نمازیوں کے دوسری جانب جماعت میں بیٹھے نمازیوں کی نماز جماعت باطل ہوگی یا درست ہے؟

اگر وہ دونوں اپنی تیسری رکعت ختم کرنے کے بعد جماعت کی آخری رکعت میں دوبارہ جماعت میں شامل ہو جاتے ہیں تو ان کے سلام پھیرنے سے اتصال نہیں ٹوٹتا۔ لیکن اگر وہ دونوں ایک ساتھ ایک ہی صف میں کھڑے ہیں دونوں سلام پھیرنے کے بعد اٹھ کے چلے جائے تو اس کے ایک جانب بیٹھے ہوئے مقتدیوں کی نماز میں اشکال آئے گا۔