سوال یری ہسپتال میں ڈیوٹی ہوتی ہے وہاں جو مریض انتقال کر جاتے ہیں ان کو ہم ہاتھ لگاتے ہیں ان کا چیک اپ کرتے ہیں کیا ان کا غسل مس میت واجب ہے ہم پے ؟؟ اگر غسل کریں تو کپڑے بھی تبدیل کریں ؟؟

جواب میت کے ٹھنڈا ہونے کے بعد اپ کے جسم کا کوئی حصہ یا ہاتھ اس کے جسم کےساتھ مس ہوجائے تو غسل واجب جاتاہے لیکن اگر اس کے کپڑے یا دستانہ سے ہاتھ لگائے تو غسل واجب نہیں ہوتی ہے اور صرف اس کو مس کرنے سے غسل واجب ہوتاہے اور کوئی چیز واجب نہیں ہے اور کپڑا اگر اس کے جسم پر خون وغیرہ ہو اور وہ اپ کے کپڑے کو لگے تواس کو دھونا واجب ہے لیکن صرف ا س کو مس کرنے سے دھونا واجب نہیں ہوتی ہے ۔