مولانا صاحب، کیا بِنا وضو کیے قرآن کی تلاوت کر سکتے ہیں اور اگر کپڑے ناپاک ہوں مثلاً پیشاب، خون وغیرہ کے قطرے لگے ہوں تو کیا ایسے کپڑے پہن کر قرآن مجید کی تلاوت جائز ہے؟ اور اگر تلاوت کر سکتے ہیں تو کیا بنا بیٹھے بستر پہ لیٹے ہوئے تلاوت کر سکتے ہیں؟

بغیر وضو تلاوت قرآن مجید کر سکتے ہیں، لیکن باوضو تلاوت کا اجر بہت زیادہ ہے۔ ناپاک کپڑے پہن کر بھی تلاوت کرنا جائز ہے لیکن باطہارت یعنی پاک و پاکیزہ لباس پہن کر تلاوت کرنا زیادہ ثواب کا باعث ہے۔ اسی طرح تلاوت قرآن مجید کے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ انسان دو زانو یا چہار زانو قبلہ کی طرف رخ کر کے بیٹھ کر تلاوت کرے۔