اگر کسی نے بچپن میں قرآن مجید پڑھنے کی کوشش کی لیکن نہیں سیکھ پایا، لیکن اس کی قرآن مجید کی تلاوت کی خواہش بہت زیادہ ہے۔ چونکہ قرآن نہیں پڑھا ہوا تو اس کی یہ خواہش کیسے پوری ہو سکے گی؟ کیا وہ قرآن مجید کو کھول کر ہر صفحہ پر بسم الله... یا درودِ شریف پڑھ سکتے ہیں؟ کیا ایسا کرنے سے اس کو قرآن مجید کی تلاوت کا ثواب ملے گا؟

سیکھنے کےلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے تو اس کے لئے بہتر ہے کہ وہ آپ یا کسی قرآنی استاد کے پاس جا کر سیکھنے کی کوشش کرے۔ البتہ وہ باوضو ہو کر قرآن کھول کر قرآن کے الفاظ کو دیکھتے جائیں، یہ بھی اچھی بات ہے۔ یا ہر صفحہ پر جتنی تعداد میں آیات ہیں اتنی تعداد میں ”بسم الله الرحمٰن الرحیم“ پڑھیں۔ اگر ایسا کرینگے تو اسے قرآن کا ثواب ملے گا اِن شَآءالله