کیا مرحوم کا تعلق اثنا عشریہ ہونا وراثت کی تقسیم پر اثر انداز ہوگا جبکہ ورثاء شیعہ و تسنن دونوں پائے جاتے ہیں؟ مرحوم کی تین بیویاں تھیں، پہلی زوجہ شادی کے تین سال بعد انتقال کر گئی، جن کے بطن سے دو بیٹیاں ہیں، جبکہ دوسری زوجہ اب تک زندہ ہے اور کے بطن سے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں جو اہل سنت ہیں، او رتیسری زوجہ بھی زندہ ہے لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ مرحوم نے وراثت میں (1) تین گھر (2) سپیئر پارٹ کا دکان (3)موٹر سائیکل (4) چھ سے آٹھ لاکھ روپے بینک بیلنس، چھوڑے ہیں۔ تقسیمِ وراثت کیسے ہوگی؟
مسلک کا اختلاف تقسیم وراثت پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ قانونِ وراثت میں درج ذیل تین گروہ ہیں؛ (1) والدین اور اولاد (2) بہن، بھائی، دادا، دادی، نانا، نانی (3) چچا، پھوپھی، ماموں اور خالہ۔ اور اس قانون کے مطابق جب پہلے گروہ میں کوئی ایک فرد بھی ہو، تو دوسرے اور تیسرے گروہ کے کسی فرد کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔ اسی طرح دوسرے گروہ کا ایک فرد بھی باقی ہو تو تیسرے گروہ کے کسی کو بھی کچھ بھی نہین ملے گا۔ جبکہ میاں بیوی ہر ایک گروہ میں شامل ہے۔ اس قانون کے مطابق؛ چونکہ اولاد (جوکہ پہلے درجے کا گروہ ہے) موجود ہے اس لیے مرحوم کی وراثت میں منقولات کا آٹھواں حصہ دونوں (زندہ) بیویوں میں برابر تقسیم ہوگی۔ باقی ساری وراثت اولاد میں اس طرح تقسیم ہوگی کہ بیٹوں کو بیٹیوں سے دو گنا حصہ ملے گا۔