اگر لڑکا لڑکی زنا کرے، اور بعد میں دونوں نے آپس میں نکاح کر لیا۔ اب سننے میں آیا ہے کہ جب تک توبہ نہ کرے نکاح نہیں ہو سکتا۔ صورتحال یہ ہے کہ ان دونوں لڑکا لڑکی کو یہ علم نہیں تھا کہ توبہ کرنا چاہیے لاعلمی میں انہوں نے نکاح کر لیا ہے۔ اب کیا حکم ہے؟
چونکہ ان دونوں (لڑکے اور لڑکی) نے لاعلمی میں جائز اور درست سمجھ کر ایسا کیا ہے اس لیے جب انہیں مسئلہ اور حکم کا علم ہو جائے تو اسی وقت توبہ کریں اور احتیاطًا تجدیدِ نکاح کریں اور نکاح کا صیغہ جاری کروائیں۔