مجھے سوال پوچھنا تھا؛ اگر کسی میت کو غسل صحیح نہیں دیا گیا تو کیا کرنا چاہیے؟ اس کا کوئی کفارہ ہے؟
اگر اتنا زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ اس کا جسم (بدن) خراب ہو جائے، تو نبش قبر کر کے(یعنی اس کا قبر کھود کر میت کا بدن باہر نکال کر غسل دلائے) صحیح غسل دلوا کر دوبارہ تدفین کرنی ہوگی۔ لیکن اگر زیادہ عرصہ گزر گیا ہو عام طور پر یہ کہا جائے کہ اتنے عرصے میں جسم خراب ہوجاتا ہے، تو ایسے ہی رہنے دیں۔