قرآن مجید میں واجب سجدہ والی آیت پڑھنے کے بعد سورہ مکمل کر کے یا نماز میں کوئی سجدہ والی آیت آئے تو نماز کے آخر تک انتظار کر کے بعد میں سجدہ بجا لا سکتے ہیں؟ کوئی حرج تو نہیں ہے؟

سجدہ تلاوت واجب فوری ہے، جیسے ہی سجدہ والی آیت تمام ہو سجدہ بجا لائیں۔ سورہ یا نماز مکمل ہونے تک انتظار نہیں کر سکتے۔