بچہ کا عقیقہ کے بارے میں: کبھی بچہ گھر میں پیدا ہوتا ہے اور کبھی اسپتال میں پیدا ہوتا ہے اور بکرا زبح کرکے تقسیم کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ بکرا کسی غریب شریف نمازی شخص کو دیا جائے تو صحیح ہیں یا غلط؟ اور یہ نمازی شخص اس بکرے کو بیچ کر اپنے بچوں کے لیئے راشن وغیرہ لے سکتا ہے یا نہیں؟ اپنی ضروریات پوری کرسکتا ہے یا نہیں؟

عقیقے میں بکرے کو زبح کرنا، پھر گوشت کو ہڈیوں سے الگ کرنا، ہڈیوں کو دفنانا، گوشت کو پکا کر کم از کم دس ضرورت مند مؤمنین کو کھلانا۔ یہ عقیقہ کے آداب میں سے ہیں۔ اور اسی طرح کرنا عقیقے میں ضروری ہے۔ جو آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے وہ صدقہ کہلائے گا۔ صدقہ کا الگ سے اجر اور ثواب ہے۔