ایک خاتون کو حالتِ عمرہ میں ٹوپی کی مدد سے حجاب کرنا درست ہے؟ کیونکہ جو نقاب کرنے کی عادی ہیں ان کے لیے آسان نہیں کہ اتنے ہجوم میں چہرا کھلا رکھے۔

عمرہ کے حالت میں خواتین کے لیے چہرے کو چھپانا ممنوع ہے اس لیے ایسی ٹوپی پہن کر اس کے اوپر سے پردہ ڈالیں کہ چہرہ دوسروں کو نظر نہ آئے لیکن وہ پردہ چہرے پر نہ لگے تو درست ہے۔ ممنوعیت ختم ہو جاتی ہے۔