اگر دکان دار اپنے دکان کے سامنے والی جگہ کسی ریڑھی والے کو کرایہ پر دیتا ہے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

اگر دکان کے سامنے والی جگہ دکان دار کی اپنی ملکیت والی جگہ ہے تو بالکل جائز ہے کہ وہ اسے کرایہ پر دیں اور منافع کمائیں۔ لیکن اگر دکان کے باہر دکان کے ساتھ والی جگہ دکان دار کی اپنی ملکیت والی جگہ نہیں ہے عام طور پر مارکیٹ، بازاروں میں دکان کے باہر والی جگہ سڑک اور لوگوں کو چلنے کے لیے رکھا اور بنا ہوا ہوتا ہے تو اس جگہ کو دکان دار کسی اور کو کرایہ پر دے کر منافع کمانا چاہتا ہے یہ جائز نہیں ہے۔جیسا کہ عوامی مارکیٹوں میں ایسا ہوتا ہے۔