بالوں میں مہندی لگوانے میں کوئی حرج تو نہیں ہے؟

سر کے بالوں کو مہندی سے رنگنا اگر چہ مکروہ ہے لیکن بذاتِ خود اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہاں اگر مہندی کی کوئی ایسی قسم ہو کہ وہ وضو یا غسل کے وقت بدن تک پانی پہنچنے سے مانع اور رکاوٹ ہو تو ایسی مہندی کو وضو یا غسل سے پہلے اتارنا ضروری ہے۔