عدم تحریفِ علمِ دین کے متعلق جو آپ کے پاس علم ہے "اسلامی تعلیمات"نامی موبائل ایپ میں،وہ آپکی ایک مفصل تحقیق کا خلاصہ دِکھائی دیتی ہے مجھے۔مجھے مزید تفصیل چاہیے آپ سے عدم تحریفِ علمِ دین کے متعلق۔

دینی مباحث میں ایک سوال کیا جاتا ہے کہ آیا قرآن مجید تحریف شدہ ہے یا نہیں؟ اس پر ہمارا مسلّم عقیدہ ہے کہ قرآن مجید میں تحریف نہیں ہوئی ہے۔ یعنی ہم عدمِ تحریف کے قائل ہیں۔ اور اس کے لیے واضح قرآنی دلیل سورۃالحجر کی آیت نمبر 9 میں فرمانِ خداوندی ہے؛ "اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّکۡرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوۡنَ" یعنی اس ذکر کو یقینا ہم ہی نے اتارا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔