اگر کوئی شخص کسی غیر شوہر دار لڑکی سے زنا کرے اور اس زنا کی وجہ سے وہ لڑکی حاملہ بھی ہو اب وہ دونوں نکاح کی بندھن میں آنا چاہتے ہیں۔ تو کیا اسی حمل کے دوران ہی ان دونوں کا نکاح جائز ہے؟
یہاں چونکہ بچہ خود اسی مرد کا ہے جس کے ساتھ نکاح ہو رہا ہے (اگر چہ غیر شرعی اور حرام طریقے سے) تو اس خاتون کو چاہیے کہ پہلے گذشتہ گناہوں سے توبہ کرے پھر اسی مرد کے ساتھ نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ حمل کے دوران ہی نکاح کر سکتے ہیں۔