اگر کوئی مرد کسی خاتون سے زنا کرے تو کیا بعد میں وہ مرد اسی خاتون سے نکاح کر سکتا ہے؟

جس وقت زنا جیسی حرام عمل سرزد ہوا ہے اس وقت وہ خاتون کسی کی منکوحہ ہو یا عدت گزار رہی ہو تو ان دونوں مرد و عورت کے درمیان کبھی بھی نکاح نہیں ہو سکتا۔ ان دونوں کے درمیان نکاح جائز نہیں ہے۔ اور اگر وہ خاتون شوہر دار بھی نہیں اور عدت میں بھی نہ ہو تو ان دونوں (خاتون اور مرد) کے درمیان نکاح کا رشتہ جائز ہے۔