کیا حقیقہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بکرا لے؟ یا اس کی جتنی قیمت ھو وہ امام بارگاہ میں یا مسجد میں دےسکتے ہیں؟ اور اگر بکرا ضروری ہے تو اس کی عمر کتنی ہونی چاہیے؟
اگر آپ نے صدقہ دینا ہے تو کچھ بھی دے سکتے ہیں اور کیسے بھی دینا چاہیں دے سکتے ہیں۔ لیکن اگر عقیقہ کرنا ہو یا قربانی کرنی ہو تو کوئی جانور زبح کرنا ہوگا۔ کیونکہ عقیقہ اور قربانی نام ہی جانور کو زبح کر کے گوشت ضرورت مندوں کو کھلانا ہے۔ عقیقے کے لیے کوئی جانور زبح کرنا ہو تو بھیڑ ایک سال کا اور بکرا دو سال کا ہونا بہتر ہے۔