مین نے پوچھنا تھا کہ کیا انسان دوسرے انسان کی زندگی بچانے کے لیے اپنے جسم کی کوئی چیز عطیہ کر سکتا ہے۔ جیسے کہ گردہ، میں اپنا گردہ اس کو دے دوں تو اس میں کوئی گناہ تو نہیں؟ یا اللہ پاک نے منع تو نہیں فرمایا؟

اگر اس طرح جسم کے کوئی عضو یا حصہ کسی دوسرے کو عطیہ کرنے سے ضرورت مند کو فائدہ ملنے کے ساتھ ساتھ عطیہ کنندہ یعنی عطیہ کرنے والا اور دینے والا نقصان اور ضرر کا شکار نہ ہوتا ہو تو پھر دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ دے سکتے ہیں۔