ایسے رشتےدار جو اگر ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے بھی ہم سے قطع تعلق کیے بیٹھے ہوں، ہماری صورت نا دیکھنا چاہتے ہوں وہ اگر گھر میں مجلس منعقد کریں تو اس مجلس میں ہمیں شرکت کرنا چاہیے یا شرکت نا کرنا بہتر ہوگا؟

ایک گھر میں رہتے ہوئے قطع تعلق انتہائی نامناسب عمل ہے۔ کوشش کریں کہ تعلقات بہتر رکھے۔ مجلس میں شرکت کرنے میں کوئی حرج تو نہیں ہے اور مجلس عزا جو امام عالی مقام علیہ السلام کی یاد میں منعقد کہ جاتی ہے اس میں ذاتی ناچاقیوں کو نظرانداز کیا جانا چاہیے۔