اگر ہم غسل کرتے ہیں کوئی نیل پالش لگاتے ہیں لیکن اس کو اتار کے غسل کیا ہو اور غسل کے بعد دیکھا ہے نیل پالش کا تھوڑی سی ناخون میں رہ جائے تو کیا غسل دوبارہ کرنا ضروری ہے ؟ جو نماز پڑھی ہے اس کا کیا حکم ہے۔

ابھی آپ نے غسل کرکے نماز پڑھی اگر آپ نے وضو ٹوٹنے والے کوئی کام نہیں کیا ہو تو نماز صحیح نہیں کیونکہ نیل پالش موجود ہے لیکن آپ اسی غسل کی نیت ہے جہاں جہاں نیل پالش موجود ہے دھو لے اور غسل مکمل ہوگا دوبارہ غسل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اسی غسل کے ساتھ دوبارہ نماز پڑھے۔ ہاں اگر وضو ٹوٹنے والی کوئی کام کیا ہے تو پہلے جہاں جہاں نیل پالش ہے اس کو دھولے پھر وضو کرکے دوبارہ نماز پڑھے۔